29 ستمبر، 2026، 9:56 PM

ایران_ازبکستان تعلقات کو مشترکہ عزم سے مزید مضبوط بنائیں گے، پزشکیان

ایران_ازبکستان تعلقات کو مشترکہ عزم سے مزید مضبوط بنائیں گے، پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایف نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایف نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

پزشکیان نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ بنیادی ترجیحات میں شامل ہے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایران و ازبکستان کے باہمی تعلقات اور دونوں قوموں کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی جانی چاہیے۔

مرزیایف نے بھی دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ازبک صدر نے خطے اور دنیا کی موجودہ حساس صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے پزشکیان کی امن و استحکام اور ملکی ترقی کے لیے کوششوں کو اہم قرار دیا۔

انہوں نے سفارتی وفود کے تبادلے اور مشاورت میں اضافے کے ذریعے ایران کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا اور پزشکیان کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو بھی سلام پہنچانے کی درخواست کی۔

News ID 1941746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha